Results 1 to 2 of 2

Thread: مجھ کو بھی کاش جلوہء خضرا دکھائی دے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam مجھ کو بھی کاش جلوہء خضرا دکھائی دے



    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    مجھ کو بھی کاش جلوہء خضرا دکھائی دے
    بے نور آنکھ سے بھی اُجالا دکھائی دے

    تھوڑی سی دیر کو مجھے بینائی چاہیے
    بس اک جھلک Ø+ضورﷺ کا روضہ دکھائی دے

    یارب عطا ہو مجھ کو وہ مخصوص روشنی
    اٹھے جدھر نگاہ مدینہ دکھائی دے

    جاگوں تو صرف ان کے خیالوں میں گم رہوں
    سو جاؤں تو فقط رخِ آقاﷺ دکھائی دے

    منزل مری وہ شہرِ کرامات ہو جہاں
    ذرّوں سے آفتاب ابھرتا دکھائی دے

    وہ شہر جس کا نام تو کعبہ نہیں مگر
    گلیوں میں جس کی رونقِ کعبہ دکھائی دے

    بے نوری نگاہ کا اک فائدہ بھی ہے
    کانٹے سجھائی دیں نہ اندھیرا دکھائی دے

    اقبالؔ اپنی چشمِ بصیرت سے کام لو
    یہ کیا ضرور آنکھ سے رستہ دکھائی دے
    ----------
    سیدپروفیسراقبا٠ؔ عظیم
    کلیاتِ نعت زَبُورِ Ø+َرم
    صفØ+ہ نمبر 116 تا 117

    2gvsho3 - مجھ کو بھی کاش جلوہء خضرا دکھائی دے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مجھ کو بھی کاش جلوہء خضرا دکھائی دے

    2gvsho3 - مجھ کو بھی کاش جلوہء خضرا دکھائی دے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •